پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر قانون کی برطرفی کے لئے جاری دھرنا اٹھارھویں روز میں داخل ھو گیا۔
دھرنے کے شرکا نے دھمکی دی ہے کہ جب تک پاکستان کے وزیر قانون زاھد حامد کو برطرف نھیں کیا جائے گا اس وقت تک دھرنا جاری رھے گا۔
اب تک حکومت اور دھرنے کے شرکا کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ھو چکے ہیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نھیں ھوا ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورس نے بھی اسلام آباد کے قریب فیض آباد میں دھرنے کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔
واضح رھے کہ پاکستان کی بعض مذھبی جماعتیں اور گروہ، اراکین پارلیمنٹ کے حلف نامے سے ختم نبوت کی عبارت کو ختم کئے جانے کے خلاف احتجاج کر رھے ہیں۔
پاکستان: اسلام آباد میں وزیر قانون کی برطرفی کے لئے جاری دھرنا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 180