سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے خطے کی حالیہ کامیابیوں کو عوامی رضاکار فورس بسیج کی جدوجھد کا نتیجہ قرار دیتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کی عوامی رضاکار فورس، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران خطے کی دیگر اقوام کے لئے نمونہ عمل بن کر ابھری ہے۔
تھران میں خطے کی صورت حال کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کھا ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی عوامی رضاکاروں کے ذریعے اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹی ھوئی ہے اور اگر شام میں عوامی رضارکار فورس میدان میں نہ آتی تو شام تقسیم ھو جاتا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر کا کھنا تھا کہ اگرچہ خطے میں داعش کی حکمرانی کا خاتمہ ھوگیا ہے لیکن یہ گروہ چھاپہ مار اور خفیہ شکل میں افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں اب بھی موجود ہے اور اس کا مقابلہ کرنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشن کا حصہ ہے۔
انھوں نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف سعودی عرب کی مخاصمانہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ سعودی عرب کے بارے میں ایران بدستور تحمل اور بردباری سے کام لے رھا ہے، کیونکہ ھم کسی بھی اسلامی ملک کے ساتھ محاذ آرائی کے خواھاں نھیں ہیں۔
انھوں نے سعودی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں کو ترک اور اسلامی انقلاب کے مخالف محاذ کا ساتھ دینا چھوڑ دیں، کیونکہ اس کے نتائج بھی خود سعودی حکام کو بھگتنا پڑیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے بڑے واضح الفاظ میں کھا کہ خطے میں کسی بھی نئی جنگ کا آغاز اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ھوگا۔
انھوں نے کھا کہ اسرائیل، تینتس روزہ اور بائیس روزہ جنگوں کے دوران استقامتی محاذ کی طاقت کا کسی حد تک مشاھدہ کر چکا ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے کھا کہ اگر اسرائیل نے تحریک مزاحمت کے ایک گوشے کو نشانہ بنایا تو دیگر حصے بھی اس کے ساتھ مل کر اسرائیل کا مقابلہ کریں گے۔
انھوں نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی حکام کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ مغربی ملکوں کی کوششیں بار آور ثابت نھیں ھوں گی، کیونکہ ایران اپنے میزائل پروگرام اور دفاع کے بارے کوئی سمجھوتہ نھیں کرے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے حزب اللہ کو لبنانی عوام کے دیرینہ دشمن یعنی اسرائیل کے مقابلے میں ملکی دفاع کا مضبوط حصار قرار دیتے ھوئے کھا کہ حزب اللہ کے پاس لبنان کی سلامتی کے تحفظ کے لئے بھترین دفاعی ھتھیار ھونے چاھئیں، لھذا اس پر مذاکرات کا سوال ھی پیدا نھیں ھوتا ہے اور پوری لبنانی قوم حزب اللہ کے مسلح ھونے کی حمایت کرتی ہے۔
خطے میں کسی بھی نئی جنگ کا آغاز اسرائیل کی مکمل نابودی پر منتج ھوگا، محمد علی جعفری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 164