سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے اس ملک کی مساجد، رھائشی مکانات اور سرکاری و سول اداروں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
ودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے صنعا کے علاقے نھم کے مضافات میں واقع الضبوغہ میں رھائشی مکانات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے نھم میں بھی ایک مسجد اور یمن کے عام شھریوں کے مکانات پر بمباری کی اورصوبے شبوہ میں واقع شھر عسیلان کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
صوبے تعز کے علاقے موزہ کے مضافات میں الھاملی پر بھی سعودی طیاروں نے حملہ کیا۔ سعودی طیاروں نے صوبے صعدہ میں کتاف اور باقم پر بھی بمباری کی اور عام شھریوں کو شدید نقصان پھنچایا۔ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی فوجی ھلاک و زخمی ھوئے۔
اس سے قبل یمن کے صوبے مآرب اور تعز میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ھلاک و زخمی ھو گئے تھے۔