پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین نے اسی کے ساتھ دوسرے شھروں میں دھرنا دینے والوں سے بھی دھرنے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کھنا ہے کہ دوسرے شھروں میں موجود دھرنا مظاھرین سے میں کھتا ھوں کہ معاھدہ طے پا گیا ہے، مظاھرین پرامن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔
رپورٹوں کے مطابق انھوں نے پریس کانفرنس کی لائیو کوریج نہ کرنے پر میڈیا پر سخت برھمی کا اظھار کیا۔
انھوں نے کھا کہ جب تک میڈیا پریس کانفرنس نھیں دکھائے گا میڈیا کے نمائندے یھیں رھیں گے۔ اس پر نمائندوں نے کھا کہ پیمرا نے براہ راست کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
پاکستان میں تحریک لبیک یا رسول اللہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 173