سعودی حکومت کو اس بات کا علم ھونے کے بعد کہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کا ایک بیٹا استنبول میں سعودی قونصل خانے میں اپنے باپ کے بھیمانہ قتل کے معاملے کو عدالت میں لے جانے والا ہے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولیعھد بن سلمان نے خاشقجی کے گھر والوں سے ملاقات کی ہے۔
ایک ایسے وقت جب خاشقجی کے قتل کے معاملے میں انگشت اتھام سعودی ولیعھد محمد بن سلمان کی جانب اٹھنے لگی ہے، منگل کی شام شاہ سلمان اور بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے گھر والوں سے شاھی محل میں ملاقات کی-
شاہ سلمان اور ولیعھد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب ارودغان کے منگل کے روز کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد جمال خاشقجی کے اھل خانہ سے ملاقات کی-
انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کا کھنا ہے کہ خاشقجی کے بیٹے صلاح کو شاہ سلمان اور ولیعھد بن سلمان سے ملاقات پر مجبور کیا گیا ہے-
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ٹویٹر پیج پر سھل بن احمد خاشقجی اور صلاح بن جمال خاشقجی کی سعودی شاہ اور ولیعھد سے ملاقات کی تصویریں شائع کی ہیں-
شاہ سلمان نے اس ملاقات میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت جمال خاشقجی کے قاتلوں کو وہ جھاں بھی ھوں گے سزا دے گی-
الخلیج آن لائن نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولیعھد بن سلمان نے سعودی حکومت پر پڑنے والے عالمی دباؤ اور تنقیدوں کے بعد اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے مقتول صحافی کے اھل خانہ سے ملاقات کی-
ساتھ ھی سعودی شاہ اور ولیعھد کی خاشقجی کے اھل خانہ سے ملاقات ان رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد انجام پائی ہے کہ جن سے ثابت ھوتا ہے کہ خاشقجی کا قتل سعودی حکام کی اطلاع میں لا کر کیا گیا ہے اور اس حقیقت کو استنبول کے سی سی ٹی وی کیمروں اور رویٹرز جیسی بعض نیوز ایجنسیوں نے بھی اجاگر کیا ہے-
البتہ ابھی یہ بات سامنے نھیں آسکی ہے کہ شاہ سلمان نے خاشقجی کے اھل خانہ سے سعودی حکومت کا ساتھ دینے اور خاشقجی قتل کے معاملے میں آل سعود حکومت کے وضاحتی بیان کی تصدیق کرنے کے لئے کھا ہے یا نھیں؟
لیکن یہ سوال بھی کیا جا رھا ہے کہ آیا سعودی حکومت واشنگٹن میں سعودی عرب کے خلاف عبداللہ خاشقجی کے ذریعے مقدمہ دائر کئے جانے کے اقدام کو روکنے کے لئے خاشقجی کے اھل خانہ پر کھیں دباؤ تو نھیں ڈال رھی ہے؟
جنیوا کونسل نامی انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم کے سرگرم عھدیدار نے الخلیج آن لائن سے گفتگو میں خاشقجی کے اھل خانہ اور ان کے بیٹے صلاح کو سعودی عرب سے باھر نہ جانے دینے اور شاہ سلمان اور ولیعھد سے جبری ملاقات پر مبنی خبروں کی مذمت کی ہے-
سی این این ٹیلی ویژن چینل نے بھی فاش کیا ہے کہ سعودی حکام نے تین مھینے قبل جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح کا پاسپورٹ کینسل کر دیا تھا تاکہ وہ ملک سے باھر نہ جا سکیں-
سی این این نے تیرہ اکتوبر کو خاشقجی کے گھر والوں کے قریبی ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح سعودی عرب سے باھر نھیں نکل سکتے-
شاہ سلمان سے جمال خاشقجی کے بیٹے اور گھر والوں کی جبری ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 197