www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

854284
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ھوئے کھا کہ پاکستانی قیادت سے چند ھفتے پھلے ملاقات ھوئی، ملاقات میں واضح کردیا تھا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی میں تبدیلی نھیں ھوئی اس لیے امید کرتا ھوں کہ پاکستان دھشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے بنانے نھیں دے گا۔
مائیک پومپیو کا کھنا تھا کہ درحقیقت دھشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات ھوتے ھوئے دیکھے ہیں تاھم فیصلہ کن اقدامات نھیں دیکھے لھذا امید ہے پاکستان کو جو ھدف دیا گیا، اسے پورا کیا جائے گا اور اگر جنوبی سرحد پر دھشت گردوں کی محفوظ پناہ گاھیں ختم نہ کی گئیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کھا کہ امن عامہ کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، 1960 سے اب تک پاکستان کے پولیس اور لاانفورسمنٹ ایجنسیزسےتعلق رکھنے والے 1لاکھ 50 ھزار سے زائد افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh