سویت یونین کے آخری رھنما مخائیل گوربا چوف نے کھا ہے کہ آئی این ایف معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی سے دنیا میں اسلحہ کی نئی دوڑ شروع ھوجائے گی۔
آئی این ایف معاھدے پردستخط کرنے والے روسی رھنما میخائل گورباچوف نے نیویارک ٹائمز میں چھپے ایک مقالے میں کھا ہے کہ یہ پھلا معاھدہ نھیں جسے بین الاقومی فوجی ماحول کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ سن دوھزار دو میں اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی سے نکلا تھا اور اب اس نے جامع ایٹمی معاھدے کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس اکتوبر اعلان کیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ ھونے والے انیس سو ستاسی کے آئی این ایف معاھدے سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔
انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورس ٹرٹیی کے نام سے موسوم اس معاھدے پر انیس سو ستاسی میں سابق سویت یونین کے آخری رھنما میخائل گورباچوف اور اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے دستخط کیے تھے۔اس معاھدے کے پھلے مرحلے میں پانچ سو سے لیکر پانچ ھزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے تمام میزائل تباہ کردیئے گئے تھے۔
دنیا میں اسلحے کی نئی دوڑ کی بابت انتباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 143