www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

705272
اسلامی جمھوریہ ایران نے کھا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کی صورتحال اور حقائق کے بارے میں علم نھیں ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے کھا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات، علاقے کی تاریخ اور خطے کے عوام کی خصوصیات اور اسی طرح اس علاقے میں برسوں سے رونما ھونے والے واقعات و تبدیلیوں کا علم نھیں ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ امریکی صدر اپنے ملک کے عوام کے مفادات کی پروا کئے بغیر بعض دھشت گرد گروھوں کے ذریعے حاصل ھونے والی معلومات کی بناپر امریکا کو علاقے میں جنگ میں الجھا رھے ہیں اور یوں وہ امریکی عوام کی شبیہ بگاڑنے کے ساتھ امریکی مفادات کو بھی نقصان پھنچارھے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نےایران کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان کا ذکرکرتے ھوئے جو انھوں نے وال اسٹریٹ جرنل میں دیا ہے کھا کہ افسوس کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور غلط بیانات دینے کی عادت بنالی ہے۔
انھوں نے کھا کہ علاقے سے متعلق ایران کی پالیسی پوری طرح شفاف ہے اور وہ پالیسی دھشت گردی اور انتھا پسندی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh