فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601210
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ ایران امریکا کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں خزانہ ، صنعت و معدن وتجارت اور محنت و سماجی امور کی وزارتوں کے لئے نامزد وزرا کی اھلیت کا جائزہ لینے سے متعلق ھونے والے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکرکیا اور کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران اپنی تدبیروں اور حکمت عملی سے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا -
انھوں نے پچھلے مھینوں کے دوران سیاسی اور قانونی میدانوں میں ایران کے مقابلے میں امریکا کی پئےدرپئے شکستوں کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ ماضی میں ایسی مثال نھیں ملتی کہ امریکا نے عالمی سطح پر کسی ایک ملک کے خلاف کوئی فیصلہ کیا ھو اور خود امریکا کے اتحادی ملکوں نے واشنگٹن کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ھو -
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ امریکا کے مقابلے میں فتح ایک غیر معمولی فتح ہے- ان کا کھنا تھا کہ دنیا ایرانی عوام کو وعدوں پرعمل کرنے والی قوم جبکہ امریکا کو وعدہ خلافی کرنے والے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو بین الاقوامی معاھدوں کی خلاف ورزی کررھا ہے -
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ امریکا نے ایرانی عوام پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرکے ثابت کیا ہے وہ ایرانی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے -
انھوں نے ایران کی معیشت کے بارے میں امریکی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کا بھی ذکرکرتے ھوئے کھا کہ تعلیم ، صحت عامہ اور میڈیکل سھولیات ، انرجی اور ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایران دنیا کے سب سے سستے ملکوں میں شمارھوتا ہے –
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کھا کہ تھران دوست اور ھمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاھتا ہے -

Add comment


Security code
Refresh