اپنے مشترکہ بیان میں جمعیت علماء اھل حدیث پاکستان نے کھا ہے کہ ارض حجاز مقدس پر آل سعود کے سیاسی مخالفین کیلئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔
جمعیت علماء اھل حدیث پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش، حافظ محمد شفیق انصاری، حاجی محمد ایوب، مولانا عمر فاروق و دیگر نے مشترکہ بیان میں کھا ہے کہ ارض حجاز مقدس پر آل سعود کے سیاسی مخالفین کے لئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔ یہ وہ مظالم ہیں، جن پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے حتٰی کہ امریکہ بھی اپنے مفادات کے تحت بیانات بدلتا رھتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودی بادشاھت کی پشت پناھی کرنے والا امریکہ نہ ھو تو بقول ٹرمپ واقعی آل سعود دو ھفتے بھی اقتدار میں نھیں رہ سکتے۔
انھوں نے کھا کہ جس بے دردی سے سعودی صحافی کو قتل کیا گیا، اس پر ترکی کے سوالات کے جوابات کیوں نھیں دیئے جا رھے۔؟ سعودی صحافی کو سرزمین ترکی پر قتل کیا گیا، ملزموں کا ٹرائیل بھی اسی ملک میں ھونا چاھیئے۔ میڈیا اور عدالتیں کتنی آزاد ہیں، کچھ چھپا نھیں، دنیا پر عیاں ہےکہ ظلم و ستم کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا نھیں۔
جمعیت علماء اھل حدیث پاکستان کے رھنماؤں کا کھنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر آل سعود کے مظالم بے نقاب ھوگئے ہیں کہ وہ کسی کی تنقید برداشت کرنے کو تیار نھیں۔ امام کعبہ سمیت، جید علماء کرام کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا اور ان پر مظالم کرنا انتھائی بھیانک اقدام ہے۔
سعودی بادشاھت کی پشت پناھی کرنے والا امریکہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 232