فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

243397
شام کے شھر ادلب میں ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروھوں اور تکفیری دھشت گرد گروہ جبھة النصرہ کے درمیان گھمسان کی جنگ شروع ھو گئی ہے۔
خبروں کے مطابق متحارب گروھوں نے ایک دوسرے پر بھاری ھتھیاروں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ھلاک ھو گئے۔
اس سے پھلے ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہ جبھة النصرہ کے دھشت گردوں کے ساتھ مل کر شامی فوج کے خلاف لڑتے رھے ہیں۔
شام مخالفین کے ذرائع نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ھوئے کھا ہے کہ تکفیر دھشت گرد گروہ جبھة النصرہ نے ادلب شھر تک پیشقدمی کی ہے۔
ترکی اور روس کے درمیان ادلب میں محفوظ کوریڈور کے قیام اور فوجی آپریشن نہ کرنے کے معاھدے پر دستخط کے بعد سے اس علاقے میں مسلسل جھڑپیں ھو رھی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh