ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر اس ملک کی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ھوئے شھدا کے اھل خانہ اور لواحقین سے ھمدردی کا اظھار کیا۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراھیم موسی نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اربعین حسینی کےعزاداروں پر فوج کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 42 شیعہ مسلمان شھید ھو گئے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے منگل کی شام فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے صبر و تحمل سے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی پرامن مذھبی رسومات اور حسینی عزاداری کا پاس و لحاظ رکھے جانے پر تاکید کی۔
انھوں نے امید ظاھر کی کہ نائیجیریا میں دونوں فریقوں کی جانب سے پرامن طریقوں اور شھری حقوق کے قانون پر عمل کرتے ھوئے صورت حال کو پرسکون بنائے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کشیدگی دور اور امن و استحکام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
واضح رھے کہ نائیجیریا کی فوج نے ھفتے کی رات بھی اربعین حسینی کے پرامن مارچ کے شرکا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم دس حسینی عزادار شھید ھو گئے تھے۔
نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر فوج کے حملے کی ایران کی جانب سے مذمت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 229