فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

218511
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں فوجی ٹھکانے کو بدر ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جنھیں یمن جنگ میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے، سعودی عرب کی سرحد پر فوجی کیمپ بنا رکھے ہیں جنھیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان جوابی کارروائی کے طور پر اپنے میزائلوں کا نشانہ بنا رھے ہیں اور ایک بار پھر بدر ایک میزائل سے سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی فوجی ٹھکانے کو کم دوری پر مار کرنے والے اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی فوجی ھلاک ھو گئے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے البیضا میں ایک مسافر بس کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم دو یمنی شھری زخمی ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh