
ایران کے وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں سمیت امریکہ کے تمام غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کریں۔
ترکی کے شھر انتالیا میں ھونے والے ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کھنا تھا کہ تنظیم کے رکن ملکوں کو امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اور غیرقانونی اقدامات کا مقابلہ کرنا ھوگا جس میں ایران کے خلاف امریکہ کی مجرمانہ اقدامات بھی شامل ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کھا کہ موجودہ حالات میں پھلے سے کھیں زیادہ اس بات کی ضرورت محسوس کی جارھی ہے کہ دنیا بھر میں ڈی ایٹ کے پلیٹ فارم سے کثیر جانبہ اقتصادی اور تجارتی سوچ کو فروغ دیا جائے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کھا کہ یکطرفہ تجارتی اقدامات، انتقامی کاروائیوں اور اقتصادی پابندیوں سے عالمی معیشت کو زبردست نقصان پھنچنے کا اندیشہ ہے۔
انھوں نے مزید کھا کہ موجودہ حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ ھم تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اجتماعی تعاون کو وسعت دیں جس کے لئے ڈی ایٹ فورم کو اھم کردار حاصل ہے۔
ڈی ایٹ ترقی پذیر مسلم ممالک کا ایک اتحاد ہے جس کا قیام جون انیس سو ستانوے میں عمل میں آیا تھا۔ایران ، پاکستان، ترکی، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا اور نائیجیریا اس اتحاد کے رکن ممالک ہیں۔
ڈی ایٹ ممالک امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کریں ، محمد جواد ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 192

