
یمن میں قحط زدگی کی علامت بن جانے والی 7 سالہ بچی خوراک کی کمی کے باعث پناہ گزین کیمپ میں خالق حقیقی سے جا ملی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے پناہ گزین کیمپ میں خوراک و پانی سے ترستی 7 سالہ امل حسین کی زندگی کا چراغ ھمیشہ کے لیے گل ھو گیا وہ شمع جس کی لو ابھی ٹھیک سے بھڑکی بھی نہ تھی کہ سعودی جنگ کی بے رحم ھوا کا شکار ھوگئی۔
شمالی یمن کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم امل کی والدہ مریم علی نے اپنی بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ھوئے بتایا کہ ھر وقت مسکرانے والی امل کی جدائی سے میرا دل ریزہ ریزہ ھو گیا ہے اور اب میں اپنے دیگر بچوں کے لیے پریشان ھوں۔
امل کی ڈاکٹر مکیہ مھدی نے بتایا کہ اس کیمپ میں امل جیسے کئی بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ سھولیات کی کمی اور تجربہ کار عملے کے فقدان کے باعث ھم ان کے لیے کچھ نھیں کر پارھے ہیں۔
گزشتہ ھفتے ھی نیو یارک ٹائمز میں امل حسین کی تصویر چھپی تھی جس نے پوری دنیا کو یمن میں جنگ کے ساتھ ساتھ قحط سے نبرد آزما معصوم بچوں کی جانب توجہ دینے کے لیے مجبور کردیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر گریٹ کیپلیئر کا کھنا ہے کہ یمن کی جنگ، صورت حال کو مزید ابتر بنا رھی ہے کیونکہ عرب دنیا کی یہ غریب ترین قوم پھلے ھی خراب حالات میں جی رھی ہے۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک مھینے کے اندر امن بات چیت شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا لیکن ان کا کھنا تھا کہ اگلے 30 دن امداد کی تقسیم اور زندگیاں بچانے کے حوالے سے بھت اھم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انھوں نے بتایا کہ 2015ء سے 6 ھزار سے زیادہ بچے یا تو شھید کیے جا چکے ہیں یا وہ شدید زخمی ہیں۔ یہ وہ تعداد ہے جو ھماری گنتی میں آئی لیکن ھم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسے بچوں کی تعداد بھت زیادہ ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رھنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سھولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منھدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اھداف تک پھنچنے میں بری طرح ناکام ھوگیا ہے۔
یمن میں سعودی جارحیت اور قحط کی علامت بننے والی بچی دم توڑ گئی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 183

