www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901280
ایران کے اسکول و یونیورسٹی طلبا کی جانب سے رھبر انقلاب سلامی سے ملاقات اور آپ کے خطاب کا پاکستانی اخبارات میں وسیع پیمانے پر انعکاس ھوا ہے۔
پاکستان کے اخبارات نے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطاب کا ذکر کرتے ھوئے لکھا ہے کہ ایران کے رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دنیا میں امریکہ کی طاقت کے زوال کی علامات نمایاں ھو گئی ہیں اور دنیا کے بااثر صاحب الرائے شخصیات کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امریکی طاقت کا بھرم ٹوٹ چکا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ منجملہ ریڈیو پاکستان نے بھی کھا ہے کہ ایران کے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور خصومت کو عالمی سطح پر مخالفت کا سامنا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رھبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا ذکر کرتے ھوئے کھا گیا ہے کہ ایران پر امریکی دباؤ اور پابندیوں کا مقصد ایرانی قوم کو اپنے انقلابی عزائم سے پیچھے ھٹنے پر مجبور کرنا ہے جبکہ ایران کے رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نھیں ھو سکے گا اور گذشتہ چالیس برسوں میں ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نھیں ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh