
ایران کے مختلف علاقوں سے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کا پیدل سفر بدستور جاری ہے۔
آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تاریخ شھادت کی آمد کے موقع پر پیدل چل کر مشھد المقدس جانے والے زائرین کی خدمات کی تنظیم کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پچّیس ھزار سے زائد زائرین کرام پیدل سفر کر کے مشھد المقدس پھنچنے کے عزم کے ساتھ اس مقدس شھر کا راستہ طے کر رھے ہیں۔
اٹھائیس صفرالمظفر یعنی جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگداز رحلت اور آپ کے فرزند حضرت امام مجتبی علیہ اسلام کی شھادت اور پھر انتیس صفرالمظفر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ اسلام کی شھادت کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں سے اھلبیت اطھار علیھم السلام کے متوالے مشھدالمقدس کی جانب پیدل روانہ ھوئے ہیں جو مختلف راستوں سے گذر رھے ہیں۔
پیدل چل کر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی یہ تحریک ائمہ و معصومین علیھم السلام سے ان زائرین کی بے لوث عشق و لگاؤ کا مظھر ہے جو معنویت سے سرشار ایک عظیم جلوہ پیش کرتی ہے۔
خاندان عصمت و طھارت کی محبت میں پیدل چل کر اتنا وسیع راستہ طے کرنے کے عمل کے احترام میں بارگاہ قدس رضوی اور صوبے خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ راستوں میں ان زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جھاں ان کے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔
مقدس آستانہ رضوی کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید ابراھیم رئیسی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ مشھدالمقدس میں زائرین کے لئے خصوصی مھمان خانوں کے قیام کے لئے اھم اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ سماج و معاشرے کے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد، زیارت کے لئے مشھد کا سفر کر سکیں اور زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مولا و آقا کی بارگاہ میں مکمل خلوص سے سرشار نذرانہ عقیدت پیش کر سکیں، کھا کہ اس سلسلے میں لائے جانے والے ان اقدامات سے روزگار کے مواقع بھی فراھم ھوئے ہیں۔
بارگاہ مقدس امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس مقدس آستانہ جانب سے ملک بھر کے آٹھ لاکھ سے زائد غریب و نادار زائرین کی زیارت اور ان کے قیام و طعام کا اھتمام کیا گیا ہے۔
ایران کے مختلف علاقوں سے زائرین کی مشھدالمقدس کی طرف روانگی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 177

