
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس جوابی کارروائی میں جارح سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پھنچا۔
یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کھنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں صحرائے بقع میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جھاں متعدد سعودی فوجی اور سعودی اتحاد کے کئی دیگر فوجی ھلاک و زخمی ھو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ھو رھا ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے نجران پر جوابی گولہ باری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 218

