www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

834416
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ھوئے کھا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے پھلے دعوی کیاتھا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پھنچادیں گے۔ ٹرمپ نے اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کے تیل پر آھستہ آھستہ پابندی لگائیں گے-
ٹرمپ نے بارھا یہ دعوی کیا تھا کہ وہ پانچ نومبر سے پھلے ھی، جب پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع ھوگا ایرانی تیل کی برآمدت کو صفر تک پھنچا دیں گے-
واضح رھے کہ امریکا نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ھوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے –
ایٹمی معاھدے سے امریکا کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاھدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے میں باقی رھیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رھیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رھیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh