فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 24 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

740196
یمنی فوج نے مغربی صوبے الحدیدہ کے ساحلی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے دوران سعودی اتحاد کے دو سو سے زائد فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دوسری جانب بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے الحدیدہ میں انسانی صورت حال اور اسپتالوں میں زیرعلاج بچوں کی صورت حال کے حوالے سے خـبردار کیا ہے۔
یونیسیف کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ الحدیدہ کے الثورہ اسپتال کےاطراف میں، جھاں انسٹھ بیمار اور زخمی بچے زیر علاج ہیں، دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رھی ہیں۔
بیان کے مطابق اس اسپتال میں زیرعلاج انسٹھ میں سے پچیس بچے انتھائی نگھداشت کے وارڈ میں ہیں اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ الحدیدہ تک پھنچنے والے راستوں کی بندش یا تباھی کی صورت میں اس علاقے میں انسانوں کی المناک موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ کے شدت اختیار کر جانے کے باعث ساڑھے پانچ لاکھ یمنی شھری بے گھر ھو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چودہ ملین یمنی شھریوں کو بھوک مری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ الحدیدہ میں جاری جنگ کے دوران سعودی اتحاد کے دو سو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سعودی اتحاد نے جون دو ھزار اٹھارہ سے یمن کے صوبے الحدیدہ پر قبضے کے لیے شدید زمینی، فضائی اور سمندری حملے شروع کیے تھے تاھم ابھی تک اسے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل نھیں ھو سکی ہے۔
الحدیدہ بحیرہ احمر میں واقع ایک اسٹریٹیجک بندرگاہ ہے اور جنگ زدہ ملک یمن میں انسانی امداد کی منتقلی کا واحد راستہ ہے جبکہ یمن کے لیے ستر فی صد غذائی امداد اسی راستے سے ارسال کی جاتی ہے۔
جنگ یمن میں انسانی سانحات کے حوالے سے عالمی اداروں اور تظیموں کے پے درپے انتباھات کے باوجود بھت سے مغربی ممالک سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد کو بدستور ھتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراھم کر رھے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ کی شہ پر متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دو ھزار پندرہ میں یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا۔
چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت میں اب تک چودہ ھزار سے زائد یمنی شھری شھید اور لاکھوں دیگر بے گھر ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh