www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

683945
احمد بن عبدالعزیز جو ولی عھد محمد بن سلمان کے کھلے ناقد ہیں، ایک ھفتہ پھلے وطن واپس پھنچے جھاں شھزادہ خالد بن بندر، خالد بن سلطان اور مقرن بن عبدالعزیز سمیت شاھی خاندان کی اھم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی ولیعھد محمد بن سلمان اپنے بھائی کے ساتھ ایئرپورٹ پر چچا کے استقبال کے لیے موجود تھے لیکن چچا نے دونوں بھتیجوں کے ساتھ کوئی تصویر بنوانے سے گریز کیا۔ احمد بن عبدالعزیز جانتے ہیں کہ ان کے ھاتھوں کو بوسہ دیتے محمد بن سلمان کی تصویر سلطنت اور شاھی خاندان کو کیا پیغام دے سکتی ہے چنانچہ احمد بن عبدالعزیز اس پیغام سے بچ کر نکل گئے۔
احمد بن عبدالعزیز نے وطن واپسی سے پھلے برطانیہ اور امریکا سے ضمانت لی ہے کہ انھیں سعودی عرب میں تحفظ حاصل رھے گا۔ واپسی سے پھلے احمد بن عبدالعزیز نے شاھی خاندان کے ناراض اور خودساختہ جلاوطن ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ ریاض پھنچ کر انھوں نے شاھی خاندان کے سینئر ارکان، جو ولی عھد سے بدظن اور ناراض ہیں، ان سے بھی ملاقاتیں کیں۔
جرمنی میں خودساختہ جلاوطن شھزادہ خالد بن فرحان کا کھنا ہے کہ احمد بن عبدالعزیز اور مقرن بن عبدالعزیز ھی شاھی خاندان کا وقار بحال کرسکتے ہیں جو جمال خاشقجی کے قتل کے بعد داغدار ھوچکا ہے۔
کرپشن کے نام پر گرفتار ھونے والے کئی شھزادے آج بھی قید میں ہیں۔ کچھ کو جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ کچھ اپنے گھروں میں نظربند ہیں اور نگرانی کے لیے انھیں خصوصی چھلّے پھنا دیے گئے ہیں جس سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رھی ہے۔
احمد بن عبدالعزیز اقتدار پر قبضے کی کوشش ابھی سے نھیں کر رھے بلکہ یہ کوشش محمد بن سلمان کے ولی عھد بننے کے بعد سے ھی شروع ھوگئی تھی جب احمد بن عبدالعزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ علما انھیں بادشاہ بنانے پر تیار ہیں اور 8 سینئر ترین شھزادے بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ کوشش صرف محمد بن سلمان کے خلاف نھیں بلکہ شاہ سلمان کے خلاف بھی ہے۔
واضح رھے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سگے لیکن ناراض بھائی احمد بن عبدالعزیز کی اچانک وطن واپسی، 11 ماہ سے گرفتار خالد بن طلال کی رھائی، جمال خاشقجی کے قتل کے مبینہ ماسٹر مائنڈ سعود القحطانی کی دورانِ تفتیش پُراسرار ھلاکت کی اطلاعات اور شاہ سلمان کے اندرونِ ملک دورے نے ایک بار پھر آل سعود میں غیر معمولی کشمکش اور اقتدار کی لڑائی کے اشارے دینے شروع کردیے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh