www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

883589
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کھا ہے کہ نومبر میں یمن کے بارے میں ھونے والے مذاکرات ملتوی ھوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کھا کہ یمن کے سلسلے میں مجوزہ مذاکرات کا التوا یمن کے سبھی سیاسی گروھوں کے درمیان رواں سال کے اختتام تک ضروری صلاح و مشورے مکمل کرلئے جانے کے پیش نظر ھوا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کھا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتس اس وقت یمن کے سیاسی گروھوں کو اکٹھا کررھے ہیں اور ان کی کوشش ھوگی کہ یہ کام رواں سال کے اختتام تک مکمل ھوجائے۔
انھوں نے بتایا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سولہ نومبرکو سلامتی کونسل میں تقریر کرنے والے ہیں اور وہ ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش میں ہیں جو ستمبرمیں ناکام ھوگئے تھے۔
یمن میں سیاسی مفاھمت اور صلح سمجھوتے کے لئے اقوام متحدہ کے ترجمان کا یہ دعوی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن پرسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ ھوائی حملے گذشتہ تین برسوں سے زائد عرصے سے امریکا اور برطانیہ کی ایماء پر بدستورجاری ہیں۔ اس درمیان یمن میں کسی سیاسی حل تک پھنچنے کے لئے اب تک کے کئی بار کے مذاکرات میں ھمیشہ سعودی عرب نے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh