
جوھری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران ایٹمی معاھدے کی پابندی کر رھا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے لیے جاری کردہ بیان میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے بڑے واضح الفاظ میں کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران، جامع ایٹمی معاھدے کے مطابق اپنے وعدوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے بیان میں یہ بات بھی زور دے کر کھی ہے کہ عالمی معائنہ کار بھی ایٹمی معاھدے کے تحت ایران کی تمام تر جوھری سرگرمیوں کی نگرانی کر رھے ہیں۔
جوھری توانائی کا عالمی ادارہ اب تک بارہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران ایٹمی معاھدے پر کاربند ہے اور اس نے اپنے تمام جوھری وعدے پورے کردیئے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے کھا ہے کہ تھران پرامن مقاصد کے لیے جوھری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پختہ ارادہ رکھتا ہے جو اس کا مسلمہ اور قانونی حق ہے۔
اسحاق آل حبیب نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے واضح کیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر جو الزامات لگائے جاتے رھے ہیں وہ شروع ھی سے بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔انھوں نے ایٹمی معاھدے پر منتج ھونے والے مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت اور تھران کی جانب سے ایٹمی معاھدے کی پابندی کیے جانے سے بارے میں جوھری توانائی کے عالمی ادارے کی پے در پے رپورٹوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ھونے کی سب سے بڑی دلیل قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس اور ایٹمی معاھدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انھوں نے کھا کہ ایٹمی معاھدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے حوالے سے امریکی رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کبھی کوئی تشویش لاحق نھیں تھی۔
اسحاق آل حبیب نے مزید کھا کہ امریکی حکام ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جھوٹی تشویش ظاھر کرتے رھے ہیں جس کا مقصد ایران کے خلاف اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھنا تھا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے کھا کہ ایٹمی عدم پھیلاو کے نظام اور ایٹمی معاھدے کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایران کے خلاف امریکہ کے من گھڑت الزامات کے مقابلے میں پوری طرح ھوشیار رھے اور واشنگٹن کو اس بات کی اجازت نہ دے کہ وہ اپنی مکارانہ چالوں کے ذریعے کوئی نیا عالمی بحران کھڑا کرے۔
ایران ایٹمی معاھدے پر کاربند ہے، آئی اے ای کی ایک اور تصدیق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224

