www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

413689
ایک ترک جریدے نے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والے بن سلمان کے ایجنٹوں کے مجرمانہ اقدامات کے نئے پھلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔
ترک اخبار الصباح کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ نظیف کرمان نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ھوئے انکشاف کیا ہے کہ ترک حکام کے پاس موجود آڈیو ٹیپ سے، خاشقجی کو قتل کیے جانے کے طریقہ کار کی نشاندھی ھوتی ہے۔
آڈیو ٹیپ کے مطابق قاتلوں نے خاشقجی کے منہ پر ایک تھیلا چڑھا دیا تھا۔ مذکورہ آڈیو ٹیپ میں مقتول صحافی کی زندگی کے آخری لمحات ریکارڈ ہیں۔
نظیف کرمان نے کھا کہ خاشقجی کی زبان سے نکلنے والے آخری الفاظ تھے، میرا دم گھٹ رھا ہے، یہ تھیلا میرے سر سے اتارو، میں مرا جا رھا ھوں۔
مذکورہ صحافی کے بقول، خاشقجی کو دم گھوٹ کر مارنے کے عمل میں سات منٹ لگے۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کھا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے حوالے سے ریکارڈ شدہ آڈیوز اور دیگر اسناد امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور خود سعودی عرب کو بھیج دی گئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh