www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

425674
عراق کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے مشترکہ اجلاس میں کابینہ کی تکمیل میں تیزی کے عمل اور اپنے ملک کی سیاسی و سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برھم صالح، وزیر اعظم عادل عبدالمھدی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بغداد کے قصر السلام میں اپنے مشترکہ اجلاس میں کابینہ کی تکمیل کے عمل اور اعتماد کے ووٹ کے لئے پارلیمنٹ میں باقی وزرا کے نام پیش کئے جانے کے مسئلے پر غور کیا۔
اس اجلاس میں عراق کی سیکورٹی کی صورت حال، داعش دھشت گرد گروہ کے اقدامات اور عراقی صدر کے اتوار سے شروع ھونے والے غیر ملکی دورے پر گفتگو کی گئی۔
عراق سے ھی ایک اور خبر یہ ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ سرحدوں پر پوری مستعدی کے ساتھ حشدالشعبی کے جوان تعینات ہیں اور یہ تعیناتی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ھم آھنگی کے ساتھ اور سیکورٹی ضروریات کے پیش نظر عمل میں آئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh