
اسلامی جمھوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے علاقے میں عالمی سامراج خاص طور پر امریکا کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے ھندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مھدی مھدوی پور سے ملاقات میں سمندری علاقوں پر توجہ کی اھمیت اور امریکا کی زیرسرکردگی عالمی سامراج کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی پر تاکید کی۔
ایڈمرل خانزادی نے ایرانی بحریہ کی طاقت و توانائی کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ آج یہ فورس علاقے میں موثر ثابت ھونے اور باصلاحیت جوانوں کے اعتبار سے خطے کی صف اول کی بحریہ شمار ھوتی ہے۔
ھندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام مھدی مھدوی پور نے بھی رھبرانقلاب اسلامی کی نگاہ میں ھندوستان کی اھمیت اور برصغیر کے معاملات پر ان کی گھری نظر کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ دنیا اور خاص طور پر برصغیر ھند میں ایران کا ثقافتی اثر بھت زیادہ ہے اور ھندوستان میں اسلامی تفکر کے حوالے سے ایک لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔
انھوں نے ایران اور ھندوستان کے درمیان ثقافتی اور تھذیبی اشتراکات کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ ھندوستان ایران کے لئے اسٹریٹجیک اھمیت رکھتا ہے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی بحرھند کے ساحلی ملکوں آئی او این ایس کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایک دفاعی وفد کے ھمراہ اتوار کو نئی دھلی پھنچے ہیں۔
سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 275

