www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

125470
امریکا کی وفاقی عدالت نے وائٹ ھاؤس کو سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ھاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل نھیں کیا۔ یہ فیصلہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھے کیلی نے سنایا۔
گزشتہ ھفتے وائٹ ھاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران سی این این کے صحافی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں بحث ھوئی تھی، صدر ٹرمپ نے صحافی کو ملک دشمن اور بدتمیز قرار دیتے ھوئے صحافی سے مائیک چھین لیا اوران پر وائٹ ھاؤس کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
وائٹ ھاؤس کی جانب سے اکوسٹا کا پریس کارڈ معطل کیے جانے کے خلاف سی این این نے قانونی چارہ جوئی کرتے ھوئے عدالت سے رجوع کیا جس پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے صحافی کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں عدالت کے باھر میڈیا سے بات کرتے ھوئے جم اکوسٹا نے فیصلے پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ میں ان تمام ساتھیوں، صحافتی اداروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنھوں نے ھمیں سپورٹ کیا اور ھمارے ساتھ کھڑے رھے۔

Add comment


Security code
Refresh