
فرانس میں ایندھن کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رھا۔
فرانسیسی عوام نے شمال مغربی فرانس اور جنوبی فرانس نیز مغربی فرانس میں واقع تیل کے تین بڑے بڑے ذخائر تک جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے۔
فرانس کی وزارت داخلہ کا کھنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں اضافے کے خلاف ھونے والے مظاھروں کے دوران اب تک ایک شخص ھلاک اور چار سو سے زائد زخمی ھو چکے ہیں جبکہ دو سو دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ھزاروں فرانسیسیوں نے ھفتے کے روز مختلف شھروں میں سڑکیں مسدود کر کے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا اور احتجاج کا یہ سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رھا۔پھلے یہ مظاھرے پرامن رھے مگر بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔
فرانس میں حکومت کے خلاف وسیع عوامی مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 236

