www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

713687
جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اھلکاروں پر جرمنی میں داخل ھونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اھلکاروں پر جرمنی میں داخل ھونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے برسلز میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی حکام پر جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں داخل ھونے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
انھوں نے کھا کہ جرمن خفیہ اداروں کے مطابق سعودی عرب کے 18 حکام استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں خاشقجی کے بھیمانہ قتل میں ملوث ہیں۔ جرمن حکومت نے اس سے قبل سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خاشقجی کے بھیمانہ قتل کی تحقیقات صاف اور شفاف طریقہ سے انجام دے ۔
ذرائع کے مطابق خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعھد براہ راست ملوث ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق خاشقجی کو محمد بن سلمان کے حکم پر2 اکتوبر کو ترکی کے شھر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیاتھا اور امریکی سی آئی اے اور امریکی میڈیا کی جانب سے خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعھد محمد بن سلمان کےبراہ راست ملوث ھونے کے ثبوت اور شواھد پیش کئے جانے کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ انھیں اس قتل سے بری الذمہ قرار دینے کی سرتوڑ کوشش کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh