افغانستان کے تیرہ صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں طالبان اور داعش کے ایک سو سینتالیس دھشتگرد مارے گئے ہیں۔
افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کھا ہے کہ یہ کارروائیاں گذشتہ دو دنوں سے صوبہ بغلان، نورستان، بلخ، سرپل قندوز، ننگرھار، کابل ، لوگر، وردک، خوست ، ارزگان، قندھار اور ھلمند میں انجام پائی ہیں۔
ان کارروائیوں میں طالبان کے ایک سوانتیس اور داعش کے اٹھارہ دھشتگرد مارے گئے جبکہ چودہ دھشتگرد زخمی ھوئے۔
افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ایک خودکش بمبار سمیت آٹھ طالبان کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ میں افغان فوج کو ھونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کچھ نھیں کھاگیا ہے۔
افغانستان میں طالبان اور داعش کے 147دھشتگرد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165