www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

303632
مدافع حرم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رکن شھید محسن حججی کا تشیع جنازہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ھو گیا ہے۔ شھید کے خاندان نے اپنے بیان میں شھید حججی کے تشیع جنازہ کی تاخیر کو قلوب میں انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
شھید کے تشیع جنازہ میں تاخیر کے بارے میں سوشل میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں ھو رھی ہیں۔ جمھوری اسلامی ایران کے مشھور لکھاری سعد اللہ زارعی نے شھید کی تشیع جنازہ میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ھوئے لکھا ہے کہ شھید حججی کے بارے میں بعض لوگوں کی آراء ویسی ھی کینہ اور بغض سے بھری ھوئی ہیں جیسا بغض اور کینہ شھید حججی جیسوں کی شھادت پر اکتفا نھیں کرتا بلکہ ان کو شھید کرنے کے بعد ان کا مثلہ کرنا بھی ان کے غیض و غضب کو ارضا نھیں کر پاتا۔
شھید حججی عراق کے علاقے الولید میں شھید ھوئے۔ شھادت کے بعد ان کے جسم کا مثلہ کیا گیا۔ حزب اللہ نےداعشی دھشت گردوں سے جنگی قیدیوں کے تبادلہ میں جب شھید کا پاک جسم واپس لیا تو وہ صرف دو پاوں اور آدھے تن پر مشتمل تھا اور سینہ، ھاتھ یعنی بالا تن دھشت گردوں کی جانب سے واپس نھیں کیا گیا اور یہ الولید علاقے میں باقی رہ گیا۔ الولید داعش کے تحت کنٹرول عراق کا علاقہ ہے۔
سعد اللہ زارعی لکھتے ہیں کہ اس مسئلہ میں دو راستے موجود تھے۔ ایک یہ کہ اسی آدھے تن کو تشیع کیا جائے اور اس کی تدفین ھو یا پھر یہ کہ الولید کے علاقے سے جو جلد ھی مقاومتی فورسز کے ھاتھوں آزاد ھو جائے گا، جسم کے باقی اعضا واپس لا کر پورے جسم کی تدفین ھو۔ شھید کے خاندان نے اس بارے میں فیصلہ کا حق مسئولین کو دیا تو انھوں نے شھید کے تشیع جنازے میں تاخیر کا فیصلہ کیا۔
واضح رھے شھید حججی کے جسم کے اجزا جو دھشت گردوں سے بازیاب کروائے گئے ہیں وہ ڈی این اے ٹیسٹ میں مکمل طور پر مورد تائید قرار دیئے گئے ہیں۔ شھید محسن حججی عراق اور شام کے بارڈر پر داعش کے ایک حملے میں شھادت کے مقام پر فائز ھوئے۔
شھید حججی ایسے شھید ہیں جو بین الاقوامی سوشل میڈیا پر بے حد معروف ھوئے۔ شھید کی شھادت سے پھلے کی تصاویر میں کربلا کے میدان کا خاکہ نظر آتا ہے۔ ان تصاویر میں ایک داعشی دھشت گرد خنجر لئے شھید کے پیچھے کھڑا ہے جبکہ دونوں کے عقب میں جلتے ھوئے خیمے واضح نظر آرھے ہیں۔ ایران کے بعض آرٹسٹ نے اس تصاویر کو کربلا کے تاریخی واقعے کے رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔
شھید محسن حججی کی دردناک شھادت کی خبر نے سوشل میڈیا کو ھلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے واقعے کے بعد ایسے افراد جو مدافعین حرم کے بارے میں مثبت رائے کا اظھار نھیں کرتے تھے وہ بھی شھید کے بارے میں اپنے مثبت کمنٹس دینے پر مجبور ھو گئے ہیں۔
لوگوں کا کھنا ہے کہ ہم حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کیلئے کئی شھید حججی پیش کرنے کو تیار ہیں۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای حفظہ اللہ کئی مرتبہ مدافعین حرم کے بارے میں خوبصورت انداز میں بیانات دے چکے ہیں۔ آپ شھید حججی کے بارے میں کھتے ہیں کہ شھید حججی سب کے سامنے حجت خدا بن گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے شھید کے خاندان سے ملاقات میں کھا کہ آج کی دنیا میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے بھت سے راستے ایجاد کئے گئے ہیں۔ ان تمام گمراہ راستوں کے مقابلے میں ھدایت اور نوجوانوں کی ترقی اور کمال کیلئے بھی راستے موجود ہیں۔ آپ نے محسن حججی جیسے شھدا کو انقلابی نسل کا بھترین نمونہ قرار دیا۔

Add comment


Security code
Refresh