www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

700680
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں داعش دھشتگردوں کے خاتمے کی نوید دی ہے۔
سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے ایک پیغام میں کھا کہ آپ کی جانب سے اس حقیر (جنرل سلیمانی ) نے اس محاذ میں داعش کے آخری گڑھ البوکمال کو بھی آزاد کراکر داعش کا پرچم شام کے شھر البوکمال سے بھی اکھاڑ کر پھینک دیا ہے، عراق و شام میں امریکی اور صھیونی دھشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، شام کا پرچم لھرا دیا گیا ہے اور شام سے شجرہ خبیثہ داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے اپنے اس پیغام میں ایران، عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستان کے گمنام مجاھدوں، کمانڈروں، جانبازوں اور شھیدوں کی جانب سے جنھوں نے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، اس عظیم اور سرنوشت ساز کامیابی پر رھبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای، ایران، عراق اور شام کے عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
جنرل سلیمانی کھا کہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ العظمٰی سیستانی کی خرد مندانہ قیادت اور حکیمانہ ھدایات کی بدولت ھی تمام وسائل سے اس طوفان کا مقابلہ کیا گیا۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے اس پیغام میں کھا کہ عراق و شام کی حکومت اور ان ممالک کی فوج اور نوجوان خاص طور سے عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی اور دیگر مسلمان ملکوں کے نوجوان اور سید حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ لبنان نے داعش کو شکست دینے میں اھم کردار ادا کیا۔
جنرل سلیمانی نے کھا کہ اس قسم کی تمام جارحیت اور جرائم کی منصوبہ بندی امریکی صدر کے اعتراف کے مطابق امریکہ سے منسلک اور مرتبط تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بنائی گئی اور ان پر عمل درآمد کرایا گیا، حتٰی امریکہ کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اس وقت بھی اسی قسم کی منصوبہ بندی کی جا رھی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا رھا ہے۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران کے فوجی اور سویلین حکام کی جانب سے عراق و شام کے عوام اور حکومتوں کی حمایت کی قدردانی کی۔

Add comment


Security code
Refresh