ایشیا اور یورپ کے اکیاون ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اعلی سفارتی عھدیداروں نے ایٹمی معاھدے کی حمایت اور تمام فریقوں سے اس کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار کے دارالحکومت نائپی ڈاؤ میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری ھونے والے بیان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ھونے والے جامع ایٹمی معاھدے کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں میانمار کے روھنگیا پناہ گزینوں کی مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تینتیس شقوں پر مشتمل اس بیان کی اٹھارہویں شق میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاھدے کی حمایت اور تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس معاھدے کی پاسداری کریں۔
ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے جس میں، برطانیہ، فرانس، روس، چین، امریکہ اور جرمنی شامل ہیں، جنوری دوھزار سولہ میں ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا تھا۔
ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاھدے کی پاسداری کےبارے میں آئی اے ای اے کی نو رپورٹوں کے باوجود امریکہ اس معاھدے پر عملدرآمد سے گریزاں ہے۔
ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ ایٹمی معاھدے کے حامی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 223