یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ھوئے سعودی فوجیوں کو شدید نقصان پھنچایا ہے۔
المنارکی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے لئے کام کرنے والے آلہ کارفوجیوں کو نشانہ بنایا اس حملے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ھلاک اور زخمی ھوگئے ہیں۔
یمنی فورسز نے صوبہ البیضا اور صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ یمنی فورسز نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ھوئے انھیں پسپائی اختیارکرنے پر مجبور کردیا۔
سعودی فوجیوں کا حملہ ناکام
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 214