دنیائے کیتھولک کے رھنما پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر میانمار پھنچ گئے ہیں۔
پوپ فرانسس پھلے ایسے پوپ ہیں جنھوں نے میانمار کا دورہ کیا ہے۔
ویٹی کن ترجمان کے مطابق پوپ امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر میانمار گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کا کھنا ہے کہ پوپ فرانسس کے لئے دورہ میانمار، انسانی حقوق اور سفارتکاری کے درمیان توازن کا بڑا چیلنج ہے۔
روھنگیا مسلمانوں پر ریاستی تشدد کی کھل کر مذمت کرنے کے بارے میں لوگوں کی ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
تین روز میانمار میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس بنگلہ دیش بھی جائیں گے جھاں روھنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ان کی ملاقات کا امکان ہے۔
اس سے قبل پوپ جان پال دوم نے انیس سو چھیاسی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
پوپ کا دورہ میانمار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 169