www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

304932
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے کھا ہے کہ علاقے میں استقامتی محاذ کی کامیابیوں میں اھم کردار عوامی فورس بسیج کا رھا ہے اور یہ تجربہ دیگر ملکوں میں منتقل ھوا ہے۔
سپاہ نیوز کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے تھران میں عوامی فورس بسیج کے ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں کھا کہ ایران کی عوامی رضاکار فورس لبنان کی حزب اللہ اور عراق کی حشدالشعبی نیز علاقے کی دیگر قوموں کے لئے ایک نمونے کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ تجربہ یمن اور دیگر ملکوں میں بھی منتقل ھوا ہے۔
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے فرمان کے مطابق عالم اسلام کی عوامی رضاکار فورس بسیج کا قیام عمل میں آگیا ہے، کھا کہ علاقے کے ملکوں میں استقامت کا جوھر پیدا ھو چکا ہے اور دیگر ملکوں میں بھی استقامت کی چھوٹے چھوٹے محاذ وجود میں آ چکے ہیں اور مستقبل قریب میں اس کے اثرات کا مشاھدہ کیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے کھا کہ عوامی رضاکار فورس بسیج نے شام میں مدافعین حرم کے دائرے میں علاقے کے استقامتی محاذ کو مدد پھنچاکر، تقدیر ساز کردار ادا کیا ہے ۔
انھوں نے کھا کہ شام کی جنگ ایک عالمی جنگ ہے اس لئے کہ اس میں عالمی طاقتیں شریک رھی ہیں لیکن اس جنگ میں استکبار کو شکست ھوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھبیس نومبر کی تاریخ، ایران کی عوامی رضاکار فورس کے قیام کی سالگرہ ہے اور اسی وجہ سے انیس سے چھبیس نومبر کے ایام کو ایران میں ھفتہ بسیج کا نام دیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh