اسلامی جمھوریہ ایران نے کھا ہے کہ صھیونی حکومت اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف پیدا اور فلسطینی عوام پر گذشتہ ستر برسوں کے اپنے مظالم اور جارحیتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررھی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاھو کے دورہ عمان کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ھوئے نتن یاھو کے دورہ مسقط پر تنقید کی اور کھا کہ ایران سمجھتا ہے کہ علاقے کے اسلامی ملکوں کو وائٹ ھاؤس کے دباؤ میں آکر صھیونی حکومت کو اس بات کی اجازت نھیں دینی چاھئے کہ وہ علاقے میں نئے مسائل و مصائب اور مشکلات پیدا کرے –
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ تاریخ اور تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکا اور صھیونی حکومت کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کرنے سے یہ حکومتیں علاقے میں مزید اپنے پیر جمانے کی کوشش کرتی ہیں اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو پامال کرنے میں اور زیادہ گستاخ ھوجاتی ہیں –
واضح رھے کہ عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے جمعے کو خبردی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے مسقط میں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس سے ملاقات کی ہے - خبروں میں کھا گیا ہے کہ یہ ملاقات جمعرات کو انجام پائی۔
اسرائیل اسلامی ملکوں میں اختلاف پیدا کرنے کے درپئے ہے، ایران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 134