نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان کا کھنا ہے کہ کل دارالحکومت ابوجا کے قریب اربعین حسینی مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد عزادار شھید و زخمی ھوگئے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان ابراهیم موسی کا کھنا ہے کہ فوح کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 عزادار شھید متعدد زخمی ھو گئے۔
دارالحکومت ابوجا کے قریب اربعین حسینی مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے ایسے میں فائرنگ کی کہ اس سے پھلے عزاداری نہ کئے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعلان نھیں کیا گیا تھا۔
واضح رھے کہ نائیجیریا کے مختلف شھروں میں یوم عاشور کے موقع پر بھی عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات اس سال بھی منعقد کئے گئے تھےاور کئی مقامات پر پولیس نے عزاداروں پر حملے کیے تھے۔
نائیجیریا میں عزاداروں پر حملہ 10 عزادار شھید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 130