ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں ھوائی جھاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ھمدردی کا اظھارکیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے نام تعزیتی پیغام میں انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے کےگر کر تباہ ھونے پر افسوس کا اظھارکرتے ھوئے اس ملک کی حکومت عوام اور حادثے کا شکار ھونے والوں کے اھل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ بھرام قاسمی نے بھی انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے کےگر کر تباہ ھونے پر افسوس کا اظھارکرتے ھوئے اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام بالخصوص طیارے کے حادثے میں جاں بحق ھونے والوں کے اھل خانہ کے ساتھ ھمدردی کا اظھار کیا۔
واضح رھے کہ انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610 کل بروز پیر، سمندر میں گر کر تباہ ھوگیا۔
سمندر میں گر کر تباہ ھونے والے انڈونیشیا کے نجی طیارے کے 189 افراد کے ھلاک ھوجانے کا خدشہ ظاھر کیا جارھا ہے ۔
ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ھوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔
انڈونیشیئن حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نھیں آسکی ہے، طیارے کے بلیک باکسز، کاک پٹ ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر ملنے کا انتظار کیا جارھا ہے۔
ایران کا انڈونیشیائی حکومت اور عوام سے ھمدردی کا اظھار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 209