عراق میں سیکورٹی ذرائع کا کھنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدوں پر پوری طرح امن قائم ھوگیا ہے۔
عراق میں سیکورٹی سے متعلق انفارمیشن سینٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں کے زیرو پوائنٹ کا معائنہ کرتے وقت کھا کہ عراقی فوج اور رضاکارفورس الحشد الشعبی مشترکہ سرحدوں پر دھشت گردوں کی ھر طرح کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں-
اس درمیان عراق کی قومی سلامتی کے امور کے ادارے کے سربراہ قاسم الاعرجی نے کھا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں شامی کردوں کی ملیشیا کی پسپائی اور اس علاقے میں دھشت گرد گروہ داعش کی نقل حرکت کے دائرے کا پھیلنا ذھنوں میں سوال پیدا کررھا ہے –
انھوں نے کھا اس سے پھلے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے مغربی محاذ پر عراقی فوج اور سیکورٹی فورس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے –
عراق کے قومی سلامتی کے امور کے ادارے کے سربراہ کا کھنا تھاکہ شام کے مشرقی علاقے دیرالزور سے شامی کردملیشیا کی پسپائی کے بعد اس علاقے میں داعش کے سرگرم ھوجانے کے بعد عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر الحشد الشعبی نے اپنے مورچے اور زیادہ مستحکم بنالئے ہیں –
پچھلے چند روز کے دوران داعش نے شام اور عراق کی مشترکہ سرحدوں کے قریب خود کو پھنچانے کی کوشش کی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کا کھنا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں داعش کی یہ سرگرمیاں امریکی حمایت سے انجام پارھی ہیں کیونکہ امریکا کی کوشش ہے کہ جیسے بھی ھو شام میں داعش کو باقی رکھا جائے۔
عراق اور شام کی سرحدوں پر امن بحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 239