
روس کے مرکزی بینک نے کھا ہے کہ سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا ہے اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے کھا ہے کہ وہ مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
روسی مرکزی بینک کے مطابق ایس پی ایف ایس کے نام سے روسی سوئیفٹ نظام قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ھر قسم کی قانونی مالیاتی خدمات فراھم کی جا رھی ہیں۔
روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے ھمارے ساتھ معاھدہ کر کے مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ ایس پی ایف ایس سسٹم سوئیفٹ کی مانند اپنے تمام کلائنٹس کو مالیاتی لین دین سے متعلق معلوماتی خدمات فراھم کرنے کے لیے تیار ہے۔
روس نے ایک سال پھلے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی مالیاتی اور بینکاری پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مالیاتی معلومات کے تبادلے کا نیا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رھا ہے۔
روسی سوئیفٹ بھی مالیاتی خدمات فراھم کرنے کے لئے تیار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 195

