
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں مزید دو بے گناہ یمنی شھری شھید ھوگئے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شھر بیت الفقیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔اس حملے میں کم سے کم دو بے گناہ یمنی شھری شھید اور دو دیگر زخمی ھوئے۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ضلع الاھور پر دوبار اور ظاھر شھر پر تین بار بمباری کی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں الحدیدہ کے ساحلوں کے قریب سعودی اتحاد کے فوجیوں پر شدید حملے کیے ہیں۔
صوبہ مآرب کے علاقے خریص کے قریب بھی یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ عسیر کی جانب سے سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنادیا ہے۔یمنی فوج کے جوابی حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں۔
سعودی جارحیت اور یمنی فوج کے جوابی حملے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 227

