
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چون واقعات میں کم از کم 69 افراد ھلاک و زخمی ھو گئے۔
امریکہ میں ھتھیاروں کے استعمال کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے چون واقعات میں ستائیس افراد ھلاک اور بیالیس دیگر زخمی ھو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات میسوری، ٹیکساس ورجینیا، نیویارک، جنوبی کیرولائنا، ٹنیسی، مشیگن اور جارجیا میں رونما ھوئے۔
امریکہ میں ھر سال ھزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ھلاک اور زخمی ھو جاتے ہیں۔ امریکہ میں حکومت اور پارلیمنٹ پر اسلحہ لابی کا کنٹرول ہے جس کی وجہ سے عوام کے پیھم مطالبات کے باوجود اسلحے پر کنٹرول کا قانون اب تک پاس نھیں ھو سکا ہے۔
موجودہ امریکی صدر ٹرمپ بھی اسلحہ کنٹرول کا قانونی بنائے جانے کی مخالفت کر رھے ہیں۔
امریکہ: 69 افراد ھلاک و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 246

