www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

350753
پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام ( س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں سعودی عرب کے ملوث ھونے کا انکشاف ھوا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ( س) کے سربرا مولانا سمیع الحق نے قتل ھونے سے دو روز قبل یمن کے عوام کے خلاف سعودی ولیعھد بن سلمان کی جارحانہ اور وحشیانہ پالیسیوں پرسخت تنقید کی تھی۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے قتل ھونے سے دو روز قبل آل سعود کی جانب سے یمن کے مظلوم مسلمان عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ھوئے سعودی عرب پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
مولانا سمیع الحق کا کھنا تھا کہ آل سعود ایسے میں اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کھتی ہے کہ جب وہ فلسطینی عوام کے قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رھی ہے۔
مولانا سمیع الحق نےکھا کہ سعودی ولیعھد بن سلمان مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے بجائے علاقے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی حمایت کر رھا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے خلاف اس قسم کا بیان دینے کے صرف دو روز بعد ھی مولانا سمیع الحق راولپنڈی کے اپنے گھر میں مشتبہ حالت میں قتل کر دئیے گئے تھے اورکئی روز گذر جانے کے باوجود ان کا قتل ایک معمہ بنا ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh