www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901390
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر نے عراقی صدر برھم صالح کے ساتھ ملاقات میں اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات فطری ہیں کھا کہ ایران و عراق کے درمیان تعلقات لازوال ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ھوئے عراقی صدر برھم صالح کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ عراق علاقے میں ایک اھم ملک ہے علاقائی مسائل کے حل کے لئے اسلامی جمھوریہ ایران، عراق اور ترکی کے اھم کردار پر زور دیتے ھوئے کھا کہ ھم نے دھشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایران، روس، ترکی، افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایک کمیشن قائم کیا ہے اور ھمیں امید ہے کہ عراق بھی اس میں شامل ھو جائے گا.
علی لاریجانی نے عراقی صدر کے تعمیری موقف کو سراھتے ھوئے کھا کہ عراق شامی بحران کے حل میں اھم کردار ادا کرسکتا ہے.
اس ملاقات میں عراقی صدر نے کھا کہ ھمارا ملک ایک نئے مرحلے میں داخل ھوگیا ہے لھذا خطے میں اھم کردار ادا کرسکتا ہے اور اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی ھمارے لئے بھت ھی اھم ہے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

Add comment


Security code
Refresh